ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہنگامہ آرائی کے درمیان کونسل میں بلس منظور

ہنگامہ آرائی کے درمیان کونسل میں بلس منظور

Tue, 19 Jul 2016 11:28:00  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو18؍جولائی(ایس او نیوز)ریاستی کونسلمیں آج اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان پانچ بلوں کو جو ریاستی اسمبلی سے منظور ہوکر آئی تھیں پاس کردیا گیا۔ کرناٹکا جنگلات ترمیمی بل ، کرناٹکا پولیس ترمیمی بل ، کرناٹکا کوآپریٹیو ترمیمی بل ، کرناٹکا زرعی مارکیٹنگ امور (نگرانی وترقی) ترمیمی بل اور دیگر بلوں کو منظوری دی گئی۔ان بلوں میں کرناٹکا ہاؤزنگ بورڈ ترمیمی بل بھی شامل تھی۔ایوان کے لیڈر ڈاکٹر جی پرمیشور ، وزراء رمناتھ رائے اور مہادیو پرساد نے ایوان میں یہ بلیں پیش کیں۔ اس مرحلے میں بی جے پی اور جے ڈی ایس اراکین نے پرزور انداز میں جارج کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ اس ہنگامہ آرائی کی پرواہ کئے بغیر چند ہی منٹوں میں ان تمام بلوں کو منظوری دے دی گئی۔


Share: